مودی کی جنونیت محض مسلمانوں اور پاکستان کیخلاف ہے، سردار سجاول

ملوٹ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) جموں و کشمیر مسلم لیگ جنرل حیات گروپ کے صدر و سابق چیئر مین سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات امریکہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ٹرمپ ہوش مندی کا ثبوت دیکر عالمی برادری سے تعلقات درست کریں۔ عالمی برادری بالخصوص مسلمانوں کے خلاف صدر ٹرمپ کے اقدامات دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترداف ہیں۔
جبکہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے بھی پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف جارحیت نے بھی دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ مودی کی جنونیت محض مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف ہے جس کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز فائرنگ سے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بر بریت اس کی بوکھلایٹ کا ثبوت ہے ۔ وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف ہندوستان کے ظلم و ستم کے خلاف جراء ت مندانہ اقدامات اٹھائیں اور عالمی برداری کو اس طرف توجہ دلائیں۔ اور پاک افواج کی قربانیاں بھی نا قابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار سردار سجاول خان نے کیا اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے عملی اقدامات اٹھائے جو کہ لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے الیکشن مسلم لیگ ن نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جائیں۔ جن میں جموں و کشمیر مسلم لیگ جنرل حیات گروپ کو مشیر حکومت کا عہدہ بھی دینا تھا مگر تا حال ایسا نہ ہو سکا وزیراعظم راجہ فاروق صدر اس طرف توجہ دیں جموں و کشمیر مسلم لیگ کے ساتھ کئے گئے وعدے بھی پورے کریں۔ جموں و کشمیر مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے ہر وقت اور حالات میں آداز اٹھائیں۔ اور عملی طور پر ثابت کیا۔ آئندہ بھی مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن  میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ اور وارڈز اور یونین کونسلوں سمیت دیگر نشستوں کے لیے اپنے امید وار میدان میں اتارے گی۔