ایل ایل بی پارٹ اول میں داخلے کی اجازت طلباء کیلئے خوشخبری ہے، عوامی حلقے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی  و آزاد جموں و کشمیر بار کونسل مظفر آباد نے آزاد کشمیر میں تین سالہ ایل ایل بی پارٹ اول میں داخلہ کی اجازت دے کر لاء کے خواشمند طلبا و طالبات کے لیے بہت بڑی خوشخبری دی ہے خان محمد خان لاء کالج کی انتظامیہ نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی اور بار کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے ادھر بھمبر کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی اور آزاد کشمیر بار کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل ایل بی کی کلاسز کے لیے اجازت دینا گریجویٹ طلباء پر احسان عظیم کیا ہے تین سالہ پروگرام نے آزاد کشمیر کے طلبا ء کیلئے آسانی پیدا کر دی ہے