بہتر تعلیم کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ کا فرق ختم ہونا چاہیے، سردار افضل
باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردارافضل خان، سردارشفاعت نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ کا فرق نہیں ہونا چاہیے عوام کو ہراس ادارے سے تعاون کرنا چاہیے جو بچوں کو بہتر تعلیم اور نتائج دیتا ہو ۔ یونیک ماڈل سکول سمنی اس علاقے کا واحد ادارہ ہے جو ہرسال اچھے نتائج کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں اس ادارے کے پنجم کے ایلیمنٹری بورڈکے نتائج شاندار آنے کے باعث عوام علاقہ کا اعتماد بڑھا ہے ۔ اس ادارے نے ہر سال ایلیمنٹری بورڈ میں ٹاپ پوزیشن لے کر عوام علاقے کے اعتماد کو تقویت دی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونیک ماڈل سکول سمنی کے سالانہ رزلٹ اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی سردار شفاعت تھے جبکہ تقریب کی صدارت سردار افضل خان نے کہ تقریب سے مفتی نعیم ، منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصف خان ،عمران ، نزاکت حسین ، فتح عالم ، سلیم خان محمد خورشید خان، قاری ہمایوں ، بشیر حسین ، مظفر خان اور شاہین عباس نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کے سٹاف کی کوششوں کو سراہا اور ان کو شاندار نتائج دینے پر مبارک باد پیش کی اور ادارے سے ہر ممکن تعاون اور ساتھ دینے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے شاندار پروگرام نظم وضبط کے ساتھ پیش کرکے سامعین کے دل جیت لئے ۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کا نظم وضبط بڑے بڑے اداروں میں نہیں دیکھا اس پسماندہ علاقے میں اس طرح کا مثالی ادارہ اور نظم وضبط دیکر ادارہ ہذا کے ذمہ داران نے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ ہم نے بہت سے اداروں میں تقریبات میں شرکت کی مگر آج کی تقریب میں بچوں نے مثالی پروگرام پیش کرکے بڑے بڑے اداروں کے پیچھے چھوڑ دیا جس کی بڑی وجہ اساتذہ کی محنت شامل ہے ۔ تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
