محکمہ برقیات کی کاہنڈی بلٹ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ،وزیربرقیات غائب
چڑالہ( عمران عباسی) محکمہ برقیات کی کاہنڈی بلٹ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ عروج پر وزیر برقیات راجہ نثار منظر سے غائب وزیر برقیات لسی پی کر سوگئے چڑالہ ناڑاکوٹ ساہلیاں مندری سیسر کلس کاٹھواڑ سوہاوہ شریف میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے زائد ہوگیا جبکہ دن کے وقت لگاتار 6گھنٹے بند رہتی ہے جبکہ پوری رات بجلی بند کردی جاتی ہے معمولی فالٹ یا ہوا بارش کی صورت میں بجلی مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے دن کے وقت 12بجے سے 1بجے تک بجلی بند رہتی ہے جبکہ دن 2بجے بجلی بند کرکے شام 6بجے بجلی بحال کی جاتی ہے اس دوران میں بجلی کا کام کرنیوالے افراد شدید مشکلات کا شکار ہوگئے رات کے بجلی نہ ہونے کی طلباوطالبات کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات رات کے وقت خصوصا رات 9بجے خبرں کے وقت بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ عوام سراپا احتجاج وزیراعظم آزادکشمیر سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا فوری طور پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے
