باغ،میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات خاتمے کے دعوے ہوائی نکلے،شہری بے حال
باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) میونسپل کارپوریشن باغ کے تجاوزات کے خلاف دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔ شہر میں داخل ہوتے ہی دم گھٹنے لگتا ہے ۔ دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ جمارکھا ہے جس کے باعث کالجز ، سکولزاور شہر آنے والے لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ۔ میونسپل کارپوریشن باغ فوٹو سیشن کے لئے نمائشی اقدامات کی بجائے شہریوں کی سہولیات کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ادارے کو فعال بنانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر عملے کو اپناکرداراداکرنا ہوگا ۔ فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضہ کررکھا ہے جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن باغ کے دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں صرف فوٹو سیشن کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عملی اقدامات نہ اٹھانے کے باعث شہر دن بہ دن سکڑ رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ باغ اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں تجاوزات کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ان حلقوں نے کہا کہ دکانداروںنے فٹ پاتھوںپر سامان رکھ کر پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن باغ تعلق کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث دن بھر شہر کا ٹریفک جام رہتا ہے اور پیدل چلنا شدید دشوار ہوچکا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کو شہر کے اندر ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گے جس سے شہر کا حسن نمایاں ہوسکے ۔ ان حلقوں نے میونسپل کارپوریشن اور دیگر ذمہ داران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نمائش کی بجائے عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں اور بلا تخصیص آپریشن شروع کریں تاکہ شہر سے تجاوزات کاخاتمہ ممکن ہوسکے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ دکانوں کے آگے رکھنے کی بجائے باہر منتقل کیاجائے
