آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے انتخابات کوٹلی سے زمرد چودھری، بھمبر سے ناصر بٹ کامیاب

 اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) آزاد جموں و کشمیر  پریس فاؤنڈیشن  انتخابات کوٹلی سے  زمرد چوہدری ،بھمبر سے ناصر بٹ کامیاب ہو گئے جبکہ میرپور سے کوئی بھی امیدوار 51فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔تفصیلات کے مطابق پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے  3اضلاع میں ہونے والے انتخابات  میں سے دو اضلاع  کے نتائج  کا اعلان کر دیا گیا۔ضلع کو ٹلی سے زمرد چوہدری27ووٹ لے کر کامیاب جبکہ  ان کے مقابلے میںاظہر ملک  نے 19ووٹ حاصل کئے۔ضلع بھمبر سے ناصر بٹ18ووٹ لے کر کامیاب جبکہ  ان کے مد مقابل امیدوار  غلام محی الدین  نے 2ووٹ حاصل کئے ۔ضلع میرپور میں ارشد بٹ اور شجاع جرال کے درمیان مقابلہ ہوا تاہم  کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ہدف  51فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے باعث میرپور کے نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا اور دوبارہ الیکشن کا امکان ہے۔میرپور سیارشد بٹ نے38جبکہ  شجاع جرال نے 33ووٹ لئے۔76ووٹ میں سے 39ووٹ کا ہدف تھا ۔