بھمبر میں کھلی کچہری، جنگلات کا تحفظ قومی ذمہ داری ، مافیا کے گرد گھیرا تنک کردیا، میراکبر

بھمبر ( بیو رو رپو رٹ ) وزیر جنگلا ت آزادحکومت سر دار میر اکبر خا ن نے بھمبر میں کھلی کچہر ی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جنگلا ت کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے جنگلا ت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا ئیں گے جنگلا ت سے درختوں کی چوری ،کٹا ئی اور لکڑ ی کی سمگلنگ کو ختم کر یں جنگلا ت ما فیا کا گھیرا تنگ کردیا ہے جنگلا ت کے رقبہ پر غیر قانو نی قا بضین کو بے دخل کر کے کسی کو جنگلا ت کے رقبہ پر قبضہ نہیں کر نے دینگے عوام بھی شجر کاری کیسا تھ شجر پروری کو یقینی بنا ئیں بھمبر میں وا ئلڈ لا ئف کا تحفظ بھی یقینی بنا ئیں گے کسی کو غیر قانو نی شکار کر نے کی اجازت ہر گز نہیں دینگے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جنگلا ت ریسٹ ہاوس بھمبر میں کھلی کچہر ی سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جنگلا ت قومی آمد نی کا بڑا ذریعہ اور ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں آزادکشمیر میں جنگلا ت کے فروغ کیلئے حکومت اور محکمہ جنگلا ت ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہا ہے جنگلات کے رقبے کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیسا تھ سا تھ قبضہ شدہ رقبہ کو بھی واگزار کروانے کیلئے عملی اقداما ت اٹھا رہے ہیں جنگلا ت کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت بڑ ھا رہا ہے اگر ہم نے نئے پودے نہ لگا ئے اور انکی حفا ظت نہ کی تو آنیوا لے وقت میں درجہ حرارت میں مزید اضا فہ ہو گا جنگلا ت قر ہ ارض پر قدرت کی طر ف سے انسان کیلئے عظیم تحفہ ہے محکمہ جنگلات کے آفیسرا ن و اہلکاران عوام کیسا تھ ملکر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر یں اور بنجر زمینوں پر زیادہ سے زیادہ پودا جا ت لگا ئیں فائر سیزن میں جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے مقامی آبادیوں سے بھی تعاون حاصل کریں انہوں نے کہا کہ جنگلا ت سے درختو ں کی چوری ،کٹا ئی اور لکڑ ی کی سمگلنگ کے چکر کو کا فی حد تک ختم کر دیا ہے اور اس کو مز ید سخت کر رہے ہیں محکمہ جنگلا ت کی شجر کاری مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظا م لا رہے ہیں محکمہ جنگلات کے ملازمین اپنی کا رکر دگی کو ویڈ یو سلا ئیڈ کے ذریعے دیکھیں گے جنگلی حیا ت کے تحفظ کیلئے ہر اضلاع میں بڑ ے بڑ ے بورڈ آویزاں کئے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پر یس نما ئند گا ن ہما ری کا رکر دگی اور شجر کاری مہم کو ما نیٹر نگ کر یں خراب کا رکر دگی کی نشاند ہی کر یں اور اچھے کا رکر دگی کو سامنے لا ئیں بھمبر میں محکمہ بر قیات کی طر ف سے کا ٹے جا نیوا لے در ختوں پر سخت ایکشن لانے کی ہدا یت اور ذمہ داروں کیخلا ف قانونی کا رروائی عمل میں لا نے کی ہدا یت کھلی کچہر ی سے مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصو د احمد خا ن ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدری جمیل سلطا ن ،تحصیل صدر راجہ اظہر اقبا ل ،ایڈمنسٹر یٹرضلع کونسل راجہ غلا م ربا نی ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ مرزا اجمل جرا ل ،راجہ خوشنوداعظم ،چو ہدری خضر حیا ت ،کیپٹن ندیم ،راجہ خضر حیا ت سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا جبکہ کھلی کچہر ی میں نا ظم جنگلا ت میر پور سر کل گل حسن شاہ ،نا ظم جنگلا ت میر پور ڈویونٹ سر دار نصیر احمد خا ن ،ڈی ایف او تجد ید چو ہدری سلیما ن ،ڈی ایف او واٹر شیڈ را جہ عابد ،ڈی ایف او ICBWMرا جہ زا ہد ،ڈی ایف او بھمبر نعمان اکبر ،نا ظم جنگلا ت ملک عبد الر حمن ،ڈی ایف او چھا پہ مار ضیا ، ڈی ایف او  حد بند ی اشر ف پروانہ ،نا ظم وا ئلڈ لا ئف وفشر یز نعیم افتخار ڈار ،سٹا ف آفیسر وزارت جنگلا ت سردار ریاض احمد خا ن شا مل تھے ا س موقع پر عوام علاقہ نے وزیر جنگلا ت کو محکمہ جنگلا ت کے ملازمین کیخلا ف شکا یا ت بھی لگا ئی اور بہتر ی کیلئے تجاویز بھی دی ۔