Mon
20
Apr
2026
باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)نئے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی چھتوں پر ٹنوں کے حساب سے ملبہ موجود ، ہسپتال کی چھتیں ٹپکنے کا امکان بڑھ گیا ، چھت سے سیم آنا شروع بھی ہو چکی ہے ہسپتال کی تعمیر تا خیر کا شکار ہے جبکہ باغ کی لاکھوں کی آبادی علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے ، جرمن بینک کی انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور چھتوں پر پڑا منوں کے حساب سے ملبہ ہٹایا جائے تا کہ نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال کی چھت محفوظ رہ سکے ۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔
