پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے پیش نظر کرایہ بڑھائیں گے، حاجی افراہیم

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹ یونین آزاد کشمیر کے مرکزی صدر حاجی افراہیم خان نے کہا ہے کہ ڈیزل کی بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ہم ٹرکوں کے کرائے میں اضافہ کریں گے جس کے لیے ایک ہفتہ کے اندر شیڈول جاری کیا جائے گا اس کے لیے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جائزہ رپورٹ پیش کرنا ہے اس کے مطابق شیڈول جاری کیا جائے گا اس سلسلہ میں کرایے پر عملدرآمد کے لیے احتسابی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین سردار نجیب خان ہونگے انہوں نے کہا کہ نئے کرائے نامے میں باغ سے متعلق اور پاکستان کے تمام اڈے عمل کرنے کے پابند ہونگے اور ضلع باغ کی گڈ ٹرانسپورٹ ہی نہیں بلکہ پاکستان سے ضلع باغ میں آنے والی تمام گاڑیوں کو پابندی کرنی پڑے گی اور مقرر کردہ کرایے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈ ٹرانسپورٹ یونین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے نگران اعلیٰ سردار نجیب خان، ضلعی صدر حاجی منظور خان، چیئرمین مجلس عاملہ راجہ عزیز خان، سرپرست اعلیٰ حاجی فاروق، جنرل سیکرٹری سردار نصیر خان، نائب صدر جاوید بٹ، نائب صدر خان سلیم، نائب صدر سردار حبیب چغتائی، نائب صدر ابرار خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خان دفتر خان، سیکرٹری مالیات سردار اشفاق سالک، سیکرٹری مالیات راجہ مظفر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار جلیل خان، سردار نیاز خان ممبر، سردار اخلاق خان، راجہ ریاض، راجہ آصف خان، شوکت شاہ، سلطان خان، فیض احمد خان، ارسلان جمیل، کامران فاروق، عدنان خان اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہم نے اپنی نئی تنظیم سازی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق 23مارچ  بروز جمعہ کو دن تین بجے منگ بجری کے مقام پر حلف برادری کی تقریب ہو گی جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں آئے روز ڈاکہ زنی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جس میں ہمارے اکثر گاڑیاں لوٹی گئی ہیں اور ہمارے ڈرائیوروں سے تقریبا 12لاکھ روپے کے قریب رقم لوٹی گئی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوٹلی ستیاں میں ہونے والے واقع کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوئی حرکت نہ کر سکے اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کرے اور آزاد کشمیر کے ٹرانسپورٹروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔