22مارچ کا سورج دوست پینل کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا، راجہ حنیف

دھیرکوٹ(تحصیل رپورٹر) 22مارچ تاجر دوست پینل کی فتح کا دن ہوگا۔تاجر انتخابی نشان بندوق کے نشان پر مہر لگا کر اپنے حقیقی نمائندہ کا انتخاب کریں۔تاجر دوست پینل متوازن پینل ہے جو تمام برادریوں کا ایک حسین گلدستہ ہے۔ تاجر اپنا ووٹ حقدار کو دیں اور با شعور ہونے کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار نمبردار راجہ محمد حنیف خان،راجہ عدنان آفتاب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھیرکوٹ کے تاجر بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔ صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب نظام نہیں،شہر کے اندر فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار بازار جلا اور کسی تاجر کو معاوضہ تک نہ ملا۔بجلی کی آنکھ مچولی اور کئی کئی گھنٹے بجلی کا بند ہونا دھیرکوٹ کے تاجروں کا شدید نقصان ہے۔تاجر دوست پینل کامیاب ہو کر ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گا۔اس موقع پر محمدیہ مارکیٹ کے تمام تاجران،ایوب پلازہ کے تاجران،آزاد مارکیٹ کے تاجران،راجہ ارشاد مارکیٹ کے تاجران نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ تمام تاجر انشاء اللہ تاجر دوست پینل کے انتخابی نشان بندوق پر مہر لگا کر راجہ وقار احمد کو بھرپور کامیاب کریں گے۔