8سال سے تاجروں کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں، کامیابی یقینی ہے، تاجر اتحاد پینل
دھیرکوٹ(راجہ انعام الحق خان) تاجر اتحاد پینل کے چیئرمین سردار حکمداد عباسی نے کہا ہے کہ تاجر اتحاد پینل 22مارچ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ تاجر اتحاد پینل کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، صدارتی امیدوار راجہ رفاقت حسین ایک با صلاحیت ،پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ہیں جو حقیقی معنوں میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ رفاقت حسین پچھلے 08سال سے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ تاجر سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ۔ تاجروں کا ایک غلط فیصلہ اگلے 3سال کے لیے انہیں بھگتنا پڑے گا۔دھیرکوٹ کے تاجر بے شمار مسائل کا شکار ہیں اور تاجروں کے حقوق کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی تاجر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام تاجر تاجر اتحاد پینل کے دست بازو بنیں اور مسائل حل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں، کسی تاجر کو مایوس نہیں کریں گے۔ تاجر اتحاد پینل کے نامزد صدارتی امیدوار راجہ رفاقت حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور تالے کے نشان پر مہر لگائیں۔
