ہمارا نصاب تعلیم قوم کو تقسیم در تقسیم کررہا ہے،ترقی کیسے کریں؟رشید ترابی

باغ(محمود راتھر سے)جماعت اسلامی آزادکشمیرکے سابق امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی جن ممالک نے تعلیم کو ترجحی نمبر ایک پر رکھا آج وہ پوری دنیا پر راج کر رہے ہیں ہمارا نصاب تعلیم قوم کو تقسیم کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہم تعلیمی میدان میںترقی نہیں کر سکتے ہیں میں نے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے کوشش کی لیکن ہمارے سیاسی کلچر نے میرٹ کا ستیاناس کیا ہوا ہے جب مجھے کوئی شنوائی نہ ملی تو ہم نے ریڈ فائونڈیشن کا قیام عمل میں لایا جو پوری دیانتداری فرض شناسی کے ساتھ محنت کرتے ہوئے سستی اور معیاری تعلیم دے رہاہے محض تعلیمی ڈگریاں اور گریڈ ہمارا مقصد نہیں بلکہ بچوں کی کردارسازی کرنا ہے ریڈ فائونڈیشن اپنا فرض کفایا ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کی کتاب سے تعلق رکھنا ضروری ہے اللہ کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے ہم آزاد کشمیر اور پاکستان میں تعلیم سے ہی باصلاحیت قوم تیار کر کے ہی اپنے مستقبل کو بہتر کر سکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فائونڈیشن سٹی ہائی سکول باغ کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ادارہ کے پرنسپل سید شرافت گردیزی نے کی جبکہ تقریب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلامک بنک سید ظہیر گردیزی،ریجنل منیجر رید فائونڈیشن سید ظہیر حسین شاہ،راجہ شفاعت،سید ممتاز حسین شاہ AEO ،راجہ افتخار آزاد،قاری عابد،قاری انیس شاہ،اور دیگر نے خطاب کیا  اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جس میں ملی نغمے ،ترانے،ڈرامے،قوالی،تقاریر،نعت،اور دیگر مختلف پروگرام پیش کیے جس کو سامعین نے پسند کیے اور خوب داد دی اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور اساتذہ کرام میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب کے دوسرے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلامک بنک سید ظہیر گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی کوئی قوم ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی جب وہ تعلیمی میدان میں دلچسپی نہ لے جن قوموں نے تعلیم ترجحی نمبر1پر رکھا وہ ہر شعبہ میں ترقی کی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مشنری جذبہ اور جدوجہد کے تحت کامیابی حاصل کی ہے ریڈ فائونڈیشن کا مشن ہے کہ تھوڑی فیسوں کے ساتھ سو فیصد رزلٹ اور معیار تعلیم دینا ہے ہم نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات کتابیں کاپیاں فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی بہتری کی لییاقدامات کر رہی ہے جس میں پبلک سروس کمیشن،این ٹی ایس کا نفازشامل ہیں راجہ فاروق حیدر نے حکومت کا چارج سنبھالتے ہی تمام محکموں میں بہتری اور صلاحات لا رہے ہیں جو خوش آئند ہے ہماری خوائش ہے کہ ہماری سوسائٹی کے پڑے لکھے لوگ اس قوم کے محافظ بنیں ریڈ فائونڈیشن جیسے ادارے قومی ملی زمہ داری پوری کر رہے ہیں باغ سٹی ریڈ فائونڈیشن سکول نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا ایک بڑا حصہ بھارتی قبضہ میں ہے جن کے بچوں میں ہاتھوں میں کنکریاں اور پتھرہیں اور آزادی کی تحریک چلا رہے ہیںہم ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر نا چائیے،تقریب سے پرنسپل ادارہ سید شرافت گردیزی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمارے سکول میں یتیم دو سو بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں جن کو برابری کی سطح پر تعلیم دے رہے ہیں اور وہ تعلیم حاصل کر کے معاشرے کی خدمت کریں گے ۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے کہوٹی ریڈ فاونڈیشن سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ آزاد کشمیر کے دیگر اداروں میں نمبر ایک پر ہے اس ادارے کی کارکردگی ہر سال اچھے نتائج دے رہا ہے پرنسپل ادارہ انتہائی لائق اور قابل ہیں ان کی کارکردگی نا صرف جنوبی باغ بلکہ آزاد کشمیر میں نمایاں آج کے اس جدید دور میں ریڈ فاونڈیشن نے مقابلے میں سرکاری اداروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلیم ہو تربیت اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا انہوں نے کہا اس ادارے کے لیے زمین مہیا کریں ہم ادارہ تعمیر کر کے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے بیس کیمپ کو لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے ساتھ حاصل کیا اور ہمارے نوجوان مقبوضہ کشمیر میں نہتے ہاتھوں بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہم بھی آزاد نہیں ہیں کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہوٹی ریڈ فائونڈیشن ہائی سکول میں سالانہ رزلٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل ادارہ سردار تنویر احمد خان،پروفیسر آصف خان،سردار نذیر خان،ظہیر گردیزی،راجہ شفاعت،سردار الطاف خان،سردار طارق مغل،سردار سلیم چغتائی،سردار شہزاد عدلیہ،شہزاد خان،شہباز خان،منبرال تنویر،خدیجہ زوہیب کیانی،تابیہ مجید،سدرہ ادریس،ملائیکہ تنویر،ثمرین مقبول،محیب آزاد،تابش صدیق،سحرش ادریس،مقدس رزاق،سردار فرید خان،مظہر حیات،آصف مغل،لقمان کبیر،لقمان علوی،سردار اصغر خان،اور دیگر نے خطاب کیا پرنسپل ادارہ سردار تنویر خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال سو فیصد رزلٹ دیا اور میٹرک کے امتحانات میں میرپور بورڈ سے 916 نمبر لیے اور 17میں بورڈ میں 977 اور 969 اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں آزاد کشمیر میں اور ضلع باغ میں پہلی دوسری پوزیشنیں حاصل کیں میرے ادارے کے ساتھ تعاون کیا جائے اور انشااللہ اس سال بورڈ میں دس پوزیشنیں لیں گے۔ تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جس کو بے حد پسند کیا گیااور لوگوں نے بچوں کے پروگرام دیکھ کر انعامات دئیے۔