فاروق حیدرپر انگلی اٹھانے والوںکی زبان گدی سے کھینچ لیں گے مسلم لیگ ن دھیرکوٹ

دھیرکوٹ(راجہ انعام الحق خان) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پاک فوج کے خلاف زبان درازی پر ن لیگ کا شدید رد عمل۔ مٹھی بھر عناصر کو آزاد کشمیر کی پر امن فضاء کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ دھیرکوٹ انتظامیہ کی موجودگی میں ریاست کے وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گھٹیا زبان درازی کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں راجہ منیر خان،راجہ آصف آزاد، راجہ نیئر اشراف،راجہ غلام مصطفیٰ،عاصم عباسی،سردار عابد عباسی،خان افسر خان،راشد طاہر،محسن افتخار،ارباب عباسی،راجہ کامران و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور پاک فوج کے خلاف مٹھی بھر شر پسندوں کی زبا ن درازی کرنے والوںکی زبان گدی سے کھینچ دی جائے گی۔آزاد کشمیر کی پر امن فضاء کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ آئے روز یہ مٹھی بھر عناصر چوک میں کھڑے ہو کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف گھٹیا زبان درازی استعمال کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان سے بڑا کشمیری کوئی نہیں۔ فاروق حیدر خان پر انگلی اٹھانے والوں کی انگلی نہیں بلکہ ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔انڈین ایجنٹ اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور وفاق پاکستان اور تحریک آزاد ی کشمیر کو بدنام کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔مٹھی بھر عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ریاست کے وزیر اعظم ،مسلح افواج  اور پاکستان کیلئے توہین آمیز الفاظ ناقابل برداشت ہیں ۔ انتظامیہ کو ایسے اقدامات کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے۔، انتظامیہ کی موجودگی میں ریاست کے وزیر اعظم پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف مٹھی بھر شر پسند عناصر کی تقاریر لحمہ فکریہ ہے۔ کسی نا خوشگوار واقع کی ذمہ دار ی اس نا اہل انتظامیہ پر ہو گی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر دھیرکوٹ کی نا اہل انتظامیہ کو فی الفور تبدیل کرے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔