ہٹیاں بالا،جیپ حادثہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اداآہوںاورسسکیوں میں تدفین
ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) لائن آف کنٹرول کھلانہ ویلی جیپ حادثہ میں جاںبحق نو افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آہوں اور سسکیوں میں تدفین کردی گئی جیپ حادثہ میں جاں بحق افراد کی رسم قل آج جمعہ کے روز کھلانہ ویلی میں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھلانہ سے چکوٹھی آنے والی جیپ دھکن موڑ کے قریب سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گری تھی اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میںسے چھ جاں بحق افراد کا اجتماعی نمازجنازہ شاہ کنجہ جبکہ تین افراد کی نمازہ جنازہ بانڈی بالا ،بڑی بہک اور جبڑی میں ادا سوگ میںکھلانہ ویلی کا بازار کاروباری مراکز بندسینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی کھلانہ ویلی میں ایک ساتھ نو جنازے اٹھنے پر کھلانہ ویلی کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشکبار حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین عزیزاوقارب رشتے دار غم سے نڈھال بوڑھے بچے مرد وخواتین دھاڑیں مار مار کر رو رتے رہے شاہ کنجہ اجتماعی نمازہ جنازہ میں سیکٹر کمانڈر چکوٹھی کرنل عثمان ،وزیراعظم کے فرزند راجہ محمد عثمان حیدر، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ہٹیاں بالا محمد فرید خان، سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ ناصرالدین چک، سابق امیداور اسمبلی کرنل (ر) عارف عباسی، سابق پولیٹکل سیکرٹری سید غلام نبی شاہ ،صاحبزاہ محمد شوکت سعید سمیت صحافیوںو عسکری آفیسران سیاسی سماجی رہنماوں انجمن تاجران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں افرادکی اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیاگیا کھلانہ ویلی جیپ حادثہ متوفین کے لواحقین سے تعزیت کرنے کاسلسلہ جاری سابق چیرمین معائنہ عملدآمد کمیشن پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر پی پی ہٹیاں بالا راجہ محمد پرویز ااقبال ایڈووکیٹ، محمد خورشید اعوان ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے جیپ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر شاہ کنجہ ،بڑی بہک ،بانڈی بالا جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور جیپ حادثہ پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کو ایک المناک حادثہ قرار دیادریں اثنا سابق وزراء اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ،چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ ،دیوان علی خان چغتائی ،چوہدری رشید،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر و دیگر نے کھلانہ ویلی جیپ حادثہ پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء کھلانہ ویلی کے عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی ضرورت عوامی مطالبہ ،لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آر ایچ سی کھلانہ میں ڈاکٹر ز تعینات کرواتے ہوئے آر ایچ سی کی دیگر ضرویات کو فوری پورا کریں آر ایچ سی کھلانہ ویلی میں خاظر خواہ صحت عامہ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے آر ایچ سی کھلانہ میں آر ایچ سی کے لیول کے مطابق سٹاف فراہم کیا جائے کھلانہ ویلی ہسپتال کا نام اور درجہ آر ایچ سی مگر سہولیات بی ایچ یو سے بھی کم ہیں لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ میں عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر نہ ہونا ایک لعمہ فکریہ ہے علاقہ میں ناخوشگوار واقعات ،حادثات کی صورت میں عوام کو جن مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے حکومت کی طرف سے دور دراز لائن آف کنٹرول کے علاقہ میں خاظرخواہ طبی سہولیات میسر نہ ہونا حکومتی عدم توجہی کے مترداف ہے وزیراعظم آزادکشمیر علاقائی ضرورت عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلانہ ویلی آر ایچ سی میں ڈاکٹرز تعینات کرواتے ہوئے آر ایچ سی میں دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کریں
