حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں بھر پور معارنت کر یگی مشتاق منہاس

باغ (محمود راتھر سے) وزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ مشتاق منہاس نے کہاہے کہ اساتذہ کرام چیلنج سمجھ کر تدریسی فرائض انجام دیں سائنس وٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیے بغیر دنیا کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا جن قوموں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر دسترس حاصل کی وہ آج فضائوں اور خلائوں پر راج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپرنگ فیلڈ سکول نے اپنے 35سالہ دور میں تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے یہ ادارہ آزاد کشمیر میں اس کا نام اور پہچان ہے اس ادارے نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اس ادارے کے پرنسپل خالد کھوکھر انتہائی محنتی اور لائق ترین انسان ہیں ان کی باغ کے لیے تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہترین تعلیم تربیت فراہم کر کے حکومت کی مشکلات بہت حد تک کم کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔حکومت تعلیم کے لیے سب سے زیادہ بجٹ فراہم کررہی ہے۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی آزادکشمیر میں تعلیمی معیار بڑھانے کے لیے اہم کردا رادا رکررہے ہیں۔ایسے تعلیمی اداروں کی حکومت بھرپورمعاونت کرے گی ۔اوران کے مسائل بھی حل کرے گی ۔آزادکشمیر میں تعلیم کے فروغ کے لیے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اہم کردارادا کررہے ہیں ۔اوریہ ایسے ادارے ہیں جن  بچوں کو سرکار ی سکولوں  میں سہولیات مہیا نہیں ہوتی ان اداروں میں تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی کاباعث بنیں گے ۔کشمیر ماڈل سکول وکالج باغ نے اپنے قیام سے لے کر آج تک تعلیم کے میدان میں جوکارنامے سرانجام دیے اس پر اس کے پرنسپل اورجملہ سٹاف انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں جھنوں نے میرپور بورڈ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی ہیں میڈیکل کالجز یونیورسٹیز میں داخلے حاصل کیے ہیں۔ان خیالات کاااظہا رانہوںنے اسپرنگ فیلڈ سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب کی صدارت آزادکشمیر پرائیویٹ سکول وکالج کے سیکرٹری جنرل پرنسپل  اسپرنگ فیلڈ سکول کالج باغ محمدخالد کھوکھر نے کی ۔تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج سردار منصف خان،چیف الیکشن کمشنر انجمن تاجران ڈاکٹر ریاض عباسی،عاطف کھوکھر،سچل خالد،سدرہ عباسی،شعیب عباسی،طلال،آمنہ صدیق،انم،حماد اسمعائیل،صبا اکرم،ریان اورنگزیب،مہانور پرویز،حضرہ،عرفان حنیفاور دیگر نے خطاب کیا  ۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں وزیرحکومت اوردیگر نے انعامات بھی تقسیم کیے اور انہیں شیلڈ بھی دی گئی ۔اس تقریب میں اسپرنگ فیلڈسکول وکالج کے طلبا وطالبات نے دلچسپ خاکے،ٹبلیواوردیگر پروگرامات انتہائی منفرد انداز میں پیش کرکے سامین کے دل چیت لیے ۔وزیراطلاعات راجہ مشتا ق منہاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے میں آج آ کر انتہائی خوشی اورمسرت ہوئی یہ باغ کا پہلا پرائیویٹ ادارہ ہے اس سے ہزاروں بچے اور بچیاں فارغ ہو کر آزاد کشمیر اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سکول کے بچوں نے جو دلچسپ پروگرامات پیش کیے اس پر میں ان کو اوران کے اساتذہ کومبارکباد ددیتا ہوں ۔ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔انہیں صرف اورصرف اچھی گائیڈلاین اورتربیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔جس سے ان کے اندر چھپی خداداد صلاحیتں ابھرکر سامنے آتی ہیں۔