18اپریل کو مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ کرینگے بیرسٹر سلطان

بریڈ فورڈ ( نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی ائی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے بریڈ فورڈ میں پی ٹی ائی کشمیر برطانیہ نارتھ زون کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی برطانیہ آمد پر18 اپریل دن 12 بجے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے برطانیہ میں مقیم تمام کشمیری جمع ہو کر مودی کے خلاف زبردست مظاہرہ کریں، اس مظاہرے میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر اقلیتیں سکھ، عیسائی بھی شرکت کرکے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں پر بھی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، لہذا میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے کہوں گا کہ وہ مودی کے خلاف اس مظاہرہ کو اپنی سیاسی ، سماجی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔