پاکستان میںکرکٹ کی بحالی ن لیگ کا بڑا کارنامہ ہے فاروق حیدر

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو PSLکی چمپیئن بننے پر مبارکباد ی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کے اندر کرکٹ کی بحالی مسلم لیگ ن کا کارنامہ ہے ۔کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں مسلم لیگ ن کی حکومت ، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکا کردار شامل ہے جنہوں نے روشنیوںکے شہر کراچی کی روشنیاں واپس لائیں۔پی ایس ایل کے فائنل کے کراچی میں انعقاد نے قوم کو نیا جذبہ اور خو شی دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان میں مثالی تعمیر و ترقی ہوئی ہے اور پاکستان مزید ترقی کریگا۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے سجادہ نشین بیٹھک بڑالی والی کشمیر باجی میاں غلام قاسم کے صاحبزادے باجی میاں عبدالغفو رکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
