نواز شریف سے انتقام کا حساب عوام آئندہ الیکشن میں لیں گے، افتخار ایوب

دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان) سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ افتخار ایوب نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کا حساب  پاکستان کی 22کروڑ عوام 2018ء کے الیکشن میں ضرور لیں گے ، میاں نوازشریف نے اپنے دور میں پاکستان کو ترقی پر گامزن کر دیاتھا، لیکن عدلیہ کے فیصلوں نے ترقی کا راستہ روک دیا، مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہو رہاہے ، آزاد کشمیر میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ اور تمام پارلیمانی پارٹی خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے آزاد کشمیر میں میاں محمدنوازشریف کے ویژن کو اپناکر تعمیروترقی کا پہیہ رواں دواں رکھا ہے، دوبئی کے نجی دورے کے دوران کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کے مسائل وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی توجہ کے محتاج ہیں ، آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے میں اپیل کروں گا کہ اووسیز کمیونٹی کے مسائل کو وفاقی حکومت کے سامنے جانداراندازمیں اجاگرکریں، راجہ افتخارایوب نے کہاکہ دوبئی میںایک انٹرویوکے دوران میرے حوالے سے برادری ازم کے حوالے سے جو خبرشائع ہوئی ہے میں نے اس طرح ہرگزنہیں کہابلکہ میں نے کہاتھاکہ ہمارے لوگ مختلف برادریوں کے لوگ ہیں ،عام لوگ اچھے لوگ ہیں ان کے اندربرادری ازم کی کوئی لعنت نہیں پائی جاتی ،البتہ حلقے کے اندرمسلم کانفرنس کی لیڈرشپ اپنے مفادات کی خاطر لوگوں کو برادری ازم کے اوپر اکساتے ہیں جس کا نقصان پورے حلقے کو ہوتاہے، میں یہ بات بڑے فخرسے کہہ سکتاہوں کہ عباسی برادری کے اندر سردار عتیق خان اورمیجرلطیف کے بعد گزشتہ الیکشن میں حاصل کردہ ووٹوں کے اعتبار سے ان کیلئے قابل قبول شخص ہوں جس برادری نے مجھے6ہزارووٹ دیئے ہوں اس پر میں برادری ازم کا کیسے الزام لگاسکتاہوں۔سب برادریاں میرے لئے قابل احترام ہیں۔
افتخار ایوب