پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین کی تنظیم نو،نبیلہ ایوب صدر،صدف شیخ سیکرٹری جنرل مقرر
کراچی ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی تنظیم نو،نبیلہ ایوب خان ایڈووکیٹ صدر ،صدف شیخ جنرل سیکرٹری ،شگفتہ نورین کاظمی سیکرٹری اطلاعات بن گئیں ،نوٹیفکیشن جاری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی سابق سیکرٹری جنرل معروف قانون دان نبیلہ ایوب خان ایڈووکیٹ کو پی پی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی صدر ،سابق وزیر صدف شیخ کو جنرل سیکرٹری اور شگفتہ نورین کاظمی کو سیکرٹری اطلاعات بنا دیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی تنظیم سازی پر آزاد کشمیر بھر سے جیالوں نے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور صدر پی پی آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر ،فیصل ممتاز راٹھور اوردیگر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے میرٹ پر اہم عہدوں پر نامزدگیوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،آزاد کشمیر بھر میں پی پی جیالوں نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور نو منتخب خواتین عہدیداران کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ،
