وزیر اعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے منصوبے سو فید مکمل ہو چکے ہیں، میر اکبر

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادحکومت کے وزیر جنگلا ت ،فشریز وائلڈ لائف سردارمیراکبر خان نے کہاکہ ریاست بھر میں تعمیر وترقی ہماری حکومت کا ویژن ہے ۔ تعمیر وترقی کے فنڈز عوام کی فلاح وبہبود اوران کوبہتر سہولیات زندگی فراہم کرنے کے لیے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں اورایک ایک پائی جس مقصد کے لیے منصوبہ رکھا گیاہے اس پر خرچ ہونا چاہیے، کام کے معیار پر کسی قسم کاکوئی کمپرومائز نہیں کیاجا ئے گا۔باغ شہر کی خوبصورت اور اس کو خوب صورت مثالی شہر بنایا جائیگا۔اس کے لیے حکومت اپنے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی حکومت کی جو تین ترجیحات کا تعین کیاتھا اس پر عمل پیرا ہیں ۔تحریک آزادی کشمیر ،گڈگورننس اور تعمیر و ترقی تینوں اہداف پر حکومت اپنی سمت مقرر کرکے کام کر رہی ہے، ضلع باغ  کے حلقہ شرقی باغ میں عوامی ضروریات ا ن  کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا، حلقہ کوگزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جس کے باعث لوگ احسا س محرومی کا شکار ہوئے ۔ ۔باغ اپنے قدرتی حسن  جمال سے مالا مال ہے ۔جس میں سیاحت کے سیکٹرمیں ترقی کے بے شمار مواقع میسر ہیں با غ کی مین شاہرات اس وقت بہت اچھی حالت میں ہیں اور سیاحتی مقامات تک بھی سٹرکیں تعمیر ہورہی ہیں اگلے سال  باغ کے ہر سیاحتی مقام تک پختہ سٹرک ہوگی جس سے اس علاقہ میں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی میسر ہوںگے ۔باغ میں حلقہ شرقی باغ کے اندر جو منصوبے دیے ہیں وہ مکمل ہورہے ہیں وزیراعظم انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے سوفیصد مکمل ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے  گزشتہ روز باغ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  .وزیرجنگلات نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے دیہی علاقوں کے عوام کو بہترسہولیات زندگی کی فراہمی کے لیے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام شروع کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں ۔اوراس پراجیکٹ کو مزید توسیع دی گئی ہے ۔تاکہ پورے آزادکشمیرمیں تما م حلقہ جات میں یکساں طور پر اس پراجیکٹ کے تحت عوام کی سہولیات اور تعمیروترقی کے مواقع میسرہوسکیں گے۔انہوںنے کہا کہ حلقہ کے اندر تعمیروترقی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے میں ہر منصوبے کی خود نگرانی کروں گا انہوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ تعمیر وترقی سٹرکوں کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرانے میں اپنا کردار اداکریں ۔اور فیلڈمیں جہاں کوئی مشکلات روکاٹیں ہیں ان کو دورکرنے میں محکموں کیساتھ تعاون کریں ۔تاکہ یہ کام بہترین اورمعیاری ہوسکیں ۔انہوںنے محکموں کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ خود اور فیلڈ سٹاف منصوبوں کی موقع پر جاکر کام چیک کریں اور کام کے معیار پر کوئی سمبھوتہ نہ کیا جائے۔