تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی، مشتاق منہاس

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد حکومت کے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف روزی کمانا نہیں ہے بلکہ اچھا انسان بنانا ہے ۔نئی نسل میں تعلیم کی جس قدر ضرورت ہے اسی قدر تربیت کی بھی ضرورت ہے ۔تعلیم صرف معلومات (انفارمیشن ) کا نام نہیں ۔ہمیں اپنی اقدار پر مبنی تعلیم کی طرف نئی نسل کو لے جانا ہے ۔علم ہی دنیاکی اصل دولت بچے والدین کاقیمتی سرمایہ ہیںاورجدید معیاری تعلیم کاحصول آج بڑا چیلنچ ہے ۔اس چیلنچ کامقابلہ کرنے کے لیے بہترین اساتذہ اورمعیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے بچوں کو جدید اورسائنسی علوم کی تعلیم دے کرہی ہم دنیاکامقابلہ کرسکتے ہیں۔جن قوموں نے تعلیم پرتوجہ دیں آج وہ پوری دنیا میںچھائی ہوئی ہیں ۔تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ۔ہمیں جدید دورکے تقاضوں کاخیال رکھتے ہوئے ہمیں اپنی نونہال قوم کو سائنسی اورجدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔ اساتذہ معاشرے کا اہم اورلازمی جزوہیں ۔تعلیمی نظام کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے ۔آج کے دورمیں نئی نسل کوجدید علوم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ،مذہب ،اسلاف ثقافت ،تاریخ اورمذہبی روایات سے آگاہی بھی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز تقریب تقسیم انعامات الحق ماڈل سکول وکالج باغ میںبحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ا(ر) راجہ عتیق احمد خا ن نے کی ،تقریب سے ڈائریکٹر الحق ماڈل سکول وکالج پروفیسر عبدالحق مراد ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،راجہ امجد حسین منہاس ،پرنسپل الحق ماڈل سکول وکالج محمد طیب ،دانش ،ذولفقار ،اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں وزیرحکومت اوردیگر نے انعامات بھی تقسیم کیے اور انہیں شیلڈ بھی دی گئی ۔اس تقریب میں الحق ماڈل سکول وکالج کے طلبا وطالبات نے دلچسپ خاکے،ٹبلیواوردیگر پروگرامات انتہائی منفرد انداز میں پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے ۔وزیرحکومت نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بہترین تعلیم تربیت فراہم کر کے حکومت کی معاونت کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔ریاست میں سرکاری تعلیمی ادارے بھی معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔تاہم پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی آزادکشمیر میں تعلیمی معیار بڑھانے کے لیے اہم کردا رادا رکررہے ہیں۔ایسے تعلیمی اداروں کی حکومت بھرپورمعاونت کرے گی اور ان کے مسائل بھی حل کرے گی، پروفیسر عبدالحق مراد میرے استاد محترم ہیں جھنوں نے میری تعلیمی تربیت سکول و کالج سے کی اور ہر قدم پر مجھے اپنے مہربان شفیق استاد کی سرپرستی رہی اور یہ آج میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں آج اپنے استاد محترم کے سکول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ان کی تربیت اور تعلیم سے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مزید کہا کہ موجو دہ حکومت نے این ٹی ایس کا نفاذ کر کے تاریخی اقدام کیا ۔گزشتہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں تقرریاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی جس کی وجہ سے تعلیمی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی یوں کی وجہ سے آزادکشمیر کا تعلیمی نظام بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر اورپوری کابینہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے اور بھرتیوں میں این ٹی ایس کے نفاذ پرقائم کرکے آزادکشمیر میں تاریخ ساز محکمہ تعلیم میں ایک سنہری باب رقم کیاہے۔ انھوں نے سکول کے اساتذہ و انتظامیہ کو احسن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں الحق ماڈل سکول وکالج مزید ترقی کی منازل طے کریں گے' ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس علاقے میں اپنی مدت کے دوران بھرپور ترقیاتی کام بھی کروائے گی' سڑکوں کی پختگی سمیت ' صحت ' تعلیم و دیگر شعبوں میں بھی بھرپور توجہ دیں گے۔انہوںنے سکول کے طلبا وطالبات کے لیے دس ہزار روپے کااعلان بھی کیا۔
