آزاد کشمیر کے 3اعلی افسران کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)آزاد کشمیر کے تین اعلی افسران  تبدیل کر دئیے گئے۔کمشنر مظفر آباد ڈویژن ظفر محمود خان کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری صحت جبکہ کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری امتیاز  احمد کوتبدیل کر کے کمشنر مظفر آباد ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور عبدالحمید مغل کو کمشنر پونچھ ڈویژن تعینات کر دیا گیاہے۔تینوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔