Thu
23
Apr
2026
چڑالہ( عمران عباسی )چڑالہ شہر میں 10روپے 20روہے 50روپے 100 روپے کے نئے ٹوٹ تو دور بلکہ پرانے نوٹ ناپید ہوگئے نیشنل بینک میں بھی یہ نوٹ نہیں مل رہے دکانداروں اور کسٹمر کو سامان کی خریدوفروخت میں شدید مشکلات تاجروں اور عوام کا 10روپے 20روپے اور 50روپے 100روپے کے نوٹ نیشنل بینک میں فراہم کیے جائیں چڑالہ میں صرف ایک نیشنل بینک کی برانچ ہے بازار میں نیشنل بینک کی ایک برانچ ہے پرائیوٹ بینک نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل بینک کی انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ چھوٹی کیش گنتے ہوئے بینک ملازمین کو تکلیف ہوتی ہے نوٹ نہ ہونے کے باعث کاروباری طبقہ اور عوام شدید پریشانی کا شکار ہے بینک میں نئے اور پرانے نوٹ فراہم کرنے کامطالبہ
