دھیرکوٹ اور نواحی علاقوں میں پانی کا مسئلہ حل،عوام خوش

دھیرکوٹ(راجہ انعام الحق خان)دھیرکوٹ کے نواحی گائوں مناسہ ،نمب،باڑیاں، کادرینہ اور بنیادی مسئلہ حل ہو گیا۔ ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام پریشان حال تھے ۔ پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کے مسائل کو حل کرنا احسن اقدام ہے ۔ عوام کا خراج تحسین ۔پانی کی فراہمی کے حوالے سے PTIکے متحرک رہنما سردار توصیف بشیر عباسی کا کردار قابل ستائش اور مبارکباد کا مستحق ہے۔ سردار توصیف عباسی نے ذاتی دلچسپی سے مناسہ ودیگر گائوں کے پانی کے مسئلہ کو حل کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔ پانی کے مین سورس سے جو کہ مناسہ سے کئی کلو میٹر دور ہے، پہنچا کر جو کارنامہ سر انجام دیا ۔عوام مبارکباد دیے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ایک گھڑا پانی کے لیے خواتین کو پوری پوری رات جا گنا پڑتا تھا۔ تب جا کر ایک گھڑا پانی مشکل سے میسر آتا تھا۔ عوام مال مویشی تک بیچنا شروع ہو گئے تھے اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے مناسہ کے نوجوان سردار توصیف عباسی نے عوام کا بنیادی مسئلہ حل کردیا۔ایسے ہونہار نوجوان ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور مسیحاکے طور پر موجود ہیں ۔ حالیہ خشک سالی سے پانی کی شدید قلت کے باعث لوگ تڑپ اٹھتے تھے مگر سردار توصیف عباسی نے دن رات کوششوں سے عوام کو جو سہارا دیا ور پانی جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بڑے منصوبے کو کامیاب کیا یہ قابل قدر بات ہے اور ایسے نوجوان شخص کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔
