باغ میں تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس پر کام انتہائی تیزی سے جاری ہے،مشتاق مہناس

باغ (بیورورپورٹ )آزادحکومت کے وزیر اطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ ضلع باغ میں تعمیروترقی کے میگا پراجیکٹس پر کام انتہائی تیز ی کے سساتھ جاری  ہے  ۔الیکشن کے موقع پر ہماری جماعت نے عوام کیساتھ جووعدے کیے تھے ان پر من وعن پورا کیاجائے گا ۔کارکنان مسلم لیگ ن جماعت کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔ا ن کے حقوق کاخاص خیال رکھا جائیگا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی حکومت کی جو تین ترجیحات کا تعین کیاتھا اس پر عمل پیرا ہیں ۔تحریک آزادی کشمیر ،گوڈگورننس ،اورتعمیر وترقی تینوں ہداف پر حکومت اپنی سمیت مقرر کرکے کام کررہی ہے ۔ضلع باغ  کے حلقہ وسطی  باغ میں عوامی ضروریات ا ن  کی د ھلیز پر پہنچایا جائے گا۔  حلقہ وسطی باغ  کوگزشتہ حکومت نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جس کے باعث لوگ احسا س محرومی کا شکار ہوئے ۔ ۔باغ اپنے قدرتی حسن  جمال سے مالا مال ہے ۔جس میں سیاحت کے سیکٹرمیں ترقی کے بے شمار مواقع میسر ہیں با غ کی مین شاہرات اس وقت بہت اچھی حالت میں ہیں اور سیاحتی مقامات تک بھی سٹرکیں تعمیرہورہی ہیں اگلے سال  باغ کے ہرسیاحتی مقام تک پختہ سٹرک ہوگی جس سے اس علاقہ میں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی میسر ہوںگے ۔باغ میں حلقہ وسطی باغ کے اندر جو منصوبے دیے ہیں وہ مکمل ہورہے ہیں وزیراعظم انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے سوفیصد مکمل ہوچکے ہیںدس کلومیٹر پختہ سٹرکیں حلقہ وسطی باغ میں ایسے علاقوں میںدی گئی ہیں جوزیادہ پسماندہ اوردوردارز تھے تاکہ ان علاقوں کے عوا م کی مشکلات میں کمی ہو۔۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز باغ میں اپنی رہائش  گاہ میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔۔اس موقع پر وزیراطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ ضلع باغ میں میگا منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے ۔جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا ۔حلقہ وسطی باغ میں کوئی دیہات نہیںرہے گا جہاںپر پختہ سڑک اوردیگر سہولیات زندگی کی فراہمی عوام کی دیلز پرمہیا ہوں گی ۔الیکشن کے موقع پر جہاں جہاں ہماری جماعت سے عوام نے ساتھ جووعدے اعلانات کیے تھے ان کو پورا کیاجارہا ہے ۔انہوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ تعمیروترقی کے منصوبوں کی نگرانی کریں ۔جہاںبھی کام معیار کے مطابق نہیں ہوگا اسکے  بارے میں متعلقہ محکمہ کوآگاہ کریں۔یاہمارے نوٹس میںلایاجائے ۔تاکہ کڑورں کی لاگت سے یہ تعمیرہونے والے منصوبے معیاری تعمیرہوسکیں#