لاپرواہ اساتذہ کو معاف نہیں کیا جائے گا، ناظم تعلیمات پونچھ
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گزشتہ روز جناب ناظم تعلیمات سکولز پونچھ ڈویژن نے ہائر سیکنڈری سکول ہاڑی گہل کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ادارہ میں اساتذہ کی حاضری چیک کی اور ادارہ کا تما م ریکارڈ تفصیلی چک کیا اور ادارہ کا مکمل معائنہ کیا ماہرین مضامین اور اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی پرنسپل اور جملہ سٹاف کو ہدایت جاری کیں کہ وقت پر آئیں اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ میں دیہاتی علاقوں کے سکولوں کا بھی معائنہ کروں گا ۔جنوبی باغ کے تمام تعلیمی ادارے میری نظر میں ہیں کہ اساتذہ حاضر رہتے ہیں تدریس کرتے ہیں یا نہیں اچانک دورہ کروں گا لاپرواہی کرنے والے صدر معلمین اور اساتذہ کو بھی معاف نہیں کروں گا ۔ اساتذہ اپنے اپنے تمام تعلیمی ادارے میں بچیوں کوداخل کر وائیں اور اگر یہ پایا گیا کہ کسی استاد کا بچہ پرائیوٹ تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہے تو اس استاد کی تنخواہ بند کر کے جواب طلبی کروں گا اور ان کو کبھی معاف نہیں کرو ں گا جو تنخواہ سرکار سے لیں اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے میں اپنے بچوں کو داخل کروائیں ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جار ہی ہے جو خفیہ ذرائع سے محکمہ تعلیم کو اطلاع دیں گے اور اس ملازم کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ناظم تعلیمات سکولز نے کہا کہ میں ادارہ کے سربراہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ وہ اساتذہ کو حاضر رکھیں، ہائر سیکنڈری سکول کے جملہ سٹاف کو حاضر اور مصروف کار پایا اور جناب ناظم تعلیم نے ہائر سیکنڈری سکول ہاڑی گہل کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور شاندار الفاظ میں سراہا۔
