Sun
19
Apr
2026

کابل:افغانستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں11 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملہ صوبہ نورستان میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
صوبہ نورستان کے گورنر حافظ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالوں میں 6 شہری اور طالبان شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملہ منگل کو ویگال ضلع میں کیا گیا، اس علاقے میں پہلے ایک حملہ ہوا جس میں ایک جنگجو زخمی ہوا، اسے دیکھنے کے لیے مقامی لوگ اور طالبان گھر میں جمع ہوئے تو ڈرون حملہ ہوگیا۔
دوسری جانب امریکی فورسز نے نورستان میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل مارٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے نورستان میں فضائی حملہ نہیں کیا۔
