میجرطاہر صادق کی عوامی خدمات محتاج بیان نہیں،حافظ راشد

حضرو۔۔۔۔۔۔سیاسی و سماجی رہنما حافظ راشد محمود نے کہا ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیاب رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق منتخب ہوئے جس کا سہرا انکی عوام دوست پالیسیوں کے سر جاتا ہے،عوام انکی خدمات پر بھر پور طریقہ سے اعتماد کرتے ہیں میجر کی خدمت کا ڈنکا آج بھی بج رہا ہے انہوں نے بلا تفریق امتیاز خدمت کو یقینی بنایا اور عوام کے مسائل ہفتوں دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں حل کئے جس سے میجر صاحب نے عوام کے دل جیت لئے ہیں آج بھی حلقہ عوام اس بات پر مصرنظر آتے ہیں کہ ہمارا لیڈر میجر صاحب ہی ہونا چاہیے۔عوام انکی خدمات پر بھر پور طریقہ سے اعتماد کرتے ہیں میجر کی خدمت کا ڈنکا آج بھی بج رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران خوش گوار تبادلہ خیال کے دوران کر رہے تھے اس موقع پر حافظ راشدنے ضلع کونسل چیئر پرسن ایمان طاہر کی دلیرانہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم انکی خدمات کے تہہ دل سے ممنون ہیں کہ انہوں نے جس کٹھن حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی کی حقدار قرار پائیںجو ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔