مچھلی کے ٹکڑوں میں ہلدی اور تھوڑا سا تیل لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں ۔
سرخ مرچ وہلدی کے علاوہ دوسرے خشک مسالے توے پر بھون کر ناریل کو باریک پیس لیں ۔
ناریل تازہ نہ ملے تو کھوپرا ڈالیں اور اس کا برادہ بھی ہلکا بادامی بھون لیں ۔
مچھلی کے ٹکڑے خوب اچھی طرح دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں ۔
دہی میں تمام مسالے اچھی طرح ملائیں ،پیاز سرخ کرکے باریک پیس لیں اور اسے بھی مسالے میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر یہ آمیزہ اچھی طرح لگادیں اور ڈھک کر پندرہ یا بیس منٹ تک چھوڑ دیں ۔
ایک چوڑے برتن یا بیکنگ ڈش میں تیل ڈال کر ٹکڑے اچھی طرح جمادیں اور تمام مسالے بھی ڈال دیں ۔
برتن کو اوون میں درمیانی آنچ پر رکھیں یا ڈھک کر نیچے اوپر کوئلوں کی دھیمی آنچ دیں ۔
جب خوشبو آنے لگے اور تیل اوپر آجائے تو نکال کر ہر ا مسالہ چھڑک کر پیش کریں ۔