ڈی پی او کی ہدایت پر اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد شعیب نے احمد سعید ولد حیدر عباسی سکنہ کوہستان حال حسن ابدال سے 1830گرام منشیات برآمد کر ملزم کو گرفتار کر لیا ، تھانہ بسال کے اے ایس آئی محمد نثار نے مشہور منشیات فروش وحید اختر ولد اختر بیگ سکنہ تھٹہ سے2480گرام خالص چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اسی طرح تھانہ انجراء پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کی محفل برباد کر کے 5کھلاڑی جن میں امداد حسین ولد محمد نواز ، غلام اکبر ولد غلام سرور،محمود الحسن ولد غلام حسن سکنائے تراپ ،گلفام ولد عالم شیر سکنہ کوٹ گلہ تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال اور عبدالرحم ولد سلیمان خان قوم حجام ساکن تراپ شمالی معلوم ہوئے کو موقع پر قابو کر کے گرفتار کر لیا جبکہ موقع سے ایک شخص ملک قیصر ولد ڈاکٹر یوسف ساکن تراپ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا داوٗ پر لگی کل مالیتی رقم 87320روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا دوسری جانب عدالتی مفرور مسمی محمد طارق ولد محمد یونس سکنہ چھب کو اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور معہ روند گرفتار کر لیا۔