اٹک :شمشاد خٹک نائب صدر، ارشد حمیدایڈووکیٹ تحصیل صدر جنڈ، ملک امان جنرل سیکرٹری (ن )لیگ مقرر

اٹک۔۔صدرمسلم لیگ ن ضلع اٹک محمد سلیم شہزاد نے تحصیل جنڈ کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے ملک ارشد حمید ایڈووکیٹ کو بطورتحصیل صدرجنڈ ، ملک امان اللہ خان کوتحصیل جنرل سیکرٹری جنڈ اورشمشاد احمد خٹک کوضلعی نائب صدرمقرر کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے اس سلسلے میں ضلعی سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد نے نومنتخب عہدیداران کونوٹیفیکیشن دئیے اس موقع پر سابق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 5 ملک بہادریارخان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرمیاں راشد مشتاق ، تحصیل صدراٹک میاں شاہنوازشانی ، تحصیل جنرل سیکرٹری ملک ذیشان بولیانوال ، سٹی صدریوتھ شیخ عواد صفدر، عثمان گل سمیت لیگی عہدیداران وکارکنان کثیرتعداد میں موجود تھے ۔ سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کومقدم رکھا اورعوام کی سہولیات کے پیشِ نظرتاریخ سازمنصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان میں تمام بڑے منصوبوں پرآپ کومیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کا ہی نام نظرآئے گا۔ اللہ تعالیٰ نے پھرموقع دیا توپہلے سے بھی بڑھ کرخدمت کریں گے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پارٹی وابستگی کی بنیاد پرذمہ داری سونپی گئی ہے اب آپ اپنے اپنے حلقے میں تنظیم سازی کریں اورمسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ عوام کی بھرپورخدمت کریں۔