کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے

کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے، تفصیلات کے مطابقگزشتہ دنوں نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ مٹھی بھر لوگوں کے عمل پر آپ پوری قوم کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا کسی فرد کو؟ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی انتہا پسند بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر ’BoycottKapilSharmaShow#‘ اور’BoycottSidhu#‘جیسے ہیش ٹیگ بنا کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ یہی نہیں بلکہ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ سے نوجوت سنگھ سدھو کو باہر کردیا گیا۔ ایسے میں شو کے میزبان کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ’ اس مسئلے کا کوئی ٹھوس حل نکلنا چاہیے، یہ جو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں کہ اس کو بینڈ کردو اس کو شو سے نکال دو اس سے مسئلے حل نہیں ہوتے، اگر سدھو جی کو نکالنے سے آج مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو سدھو پاجی خود ہی شو چھوڑ دیتے‘۔
