ڈی پی او اٹک سید شہزاد وسیم کل جنڈ میں کھلی کچہری لگائیں گے

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد وسیم کل بروز جمعہ جنڈ میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں عوام کی شکایات و دیگر مسائل سنے جائیں گے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات بھی صادر کریں گے۔ اٹک پولیس کی جانب سے تحصیل جنڈ کے شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنی مسائل اور پولیس سے تعاون و دیگر معاملات بارے اپنی رائے دیں۔