وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا کو بھرپور جواب دے کر پوری قوم کی نمائندگی کی :مشیر ماحولیات ملک امین اسلم

حضرو۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا کو بھرپور جواب دے کر پوری قوم کی نمائندگی کی انڈیا نے حملے کی جرات کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پاکستان ایک ایٹمی قوت اسی دن کیلئے بنے تھے ان خیالات کا اظہار انہوںنے دبئی سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمود خان ،ملک سیف الرحمن ،ڈاکٹر شعیب حمیدی ،ملک سرفراز ،حاجی مشتاق میر ،ملک اظہر حسین بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا کی طرف سے جنگ کی دھمکی کے بعد انڈیا کو بھرپور جواب دے کر پوری قوم کے دل جیت لیے عمران خان جہاں ایماندار لیڈر ہیں وہاں ہی ان کی جرات کو بھی سلام جنہوں نے اس موقع پر انڈیا کو للکار کر انہیں اپنی اوقات یاد کروائی۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ اگر انڈیا نے حملے کی ناپاک جسارت کی تو پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی شانہ بشانہ ہوگی ۔
