جنڈ: جابہ کی ڈھوک نہڈی کے قریب ٹریلر اور ٹریکٹر میں حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور اور ٹریلر ڈرائیور جاں بحق

جنڈ(صدیق فخر سے) جنڈ میں جابہ کی ڈھوک نہڈی کے قریب مکھڈ روڈ پر ٹریلر اور ٹریکٹر میں حادثہ، دونوں ڈرائیور جاں بحق، ٹریلر کے ہیلپر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈھوک نہڈی کے قریب ٹریکٹر اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے دونوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ہیلپر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی ذرائع کے مطابق ٹریکٹر کے ڈرائیور کا نام صفدر حسین بتایا جاتا ہے جس کا تعلق چھپڑی سے ہے اور او جی ڈی سی ایل کا ملازم بھی ہے۔