سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکارہ میرا کی تعر یفوں کے پل باندھ دیئے

سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ برس نامور اداکارہ میرا سے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر خوب داد سمیٹی تھی اور اب انہوں نے میرا جی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔ ماہرہ کو اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی نئی فلم ’پرے ہٹ لو‘کا ایک گانا ریلیز سے قبل دیکھنے کا موقع ملا جس میں میرا جی کا کیمیو ہے۔  ماہرہ خان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ میں نے پرے ہٹ لو کے ایک گانے کا  تھوڑا سا پریویو دیکھا ہے، گانا اور سب اس میں شاندار ہیں لیکن کوئی بھی میرا جی کو دیکھے بغیر نہیں رہ سکتا! وہ ہر فریم میں عمدہ ہیں‘۔