Fri
08
May
2026

ہنوئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویتنام کے شہر ہنوئی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے حوصلہ افزا خبریں موصول ہورہی ہیں اور امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور اس سلسلے میں ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ویتنام میں دو روزہ مذاکراتی دور ہوا تاہم دونوں رہنما کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔
