سالانہ جشن بہاراں میلہ اٹک22 سے25 مارچ کو ہو گا 

اٹک: سالانہ جشن بہاراں میلہ اٹک 2019  ،22 تا 25 مارچ ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں منعقد کیا جائے گا جس میں نیزہ بازی، تانگہ ریس، مشاعرہ، گھوڑا ڈانس، آتش بازی، کیول کیڈ، ڈاگ ریس، ڈاگ شو، ویٹ لفٹنگ، میوزیکل شو، خٹک ڈانس، لڈی ڈانس، پجن شوٹنگ، بیلوں کی ڈور کبڈی، کرکٹ میچ، خصوصی افرادکیلئےگیم شو اور خواتین کی دلچسپی کے مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گےاور جیتنے والوں کو کیش ،ٹرافیاں ،شیلڈز ودیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔