Mon
11
May
2026

اٹک: چیئرپرسن ضلع اٹک ایمان طاہر کا جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، شجر کاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں پودا بھی لگایا، تفصیلات کے مطابق محکمہ لٹریسی کے زیرانتظام جیل میں تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کے متعلق بریفنگ میں حصہ لیا۔ خواتین وارڈ میں خواتین سے انکے مسائل پر بات جیت کی۔ قیدی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹریننگ سرٹیفیکیٹس اور کیش پرائز بھی دئیے۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔
