Fri
17
Apr
2026

اسلام آباد:معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ خوشی ہے غیر ملکی کھلاڑی کراچی آرہے ہیں۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ وہ بہت خوش ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ان کے شہر کراچی آرہے ہیں۔ماہرہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر میچ دیکھنے کی لیے وہ بے حد خوش ہیں اور انہیں پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچزکا بے صبری سے انتظار ہے۔
