Sun
19
Apr
2026

اسلام آباد:پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم 12مارچ کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابقعاطف اسلم 12مارچ 1983ءوزیر آباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے فنی کریئر کا آغاز 2004ءمیں کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔عاطف اسلم کا البم جل پری سپرہٹ رہا۔ عاطف اسلم کی آواز بالی وڈ فلموں کے لیے کامیابی کی ضمانت بن گئی۔وہ بہترین پلے بیک گلوکار بنے۔ گلوکاری کے ساتھ عاطف اسلم نے اداکاری بھی کی۔ سٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا اعزاز بھی عاطف اسلم کو حاصل ہے۔
