صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور کے بیٹے کا دعوت ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیت کی شرکت

پنڈی گھیب : پنڈی گھیب صوبائی وزیر ریوی نیو کرنل (ر) ملک محمد انور خان کے اکلوتے فرزند ملک بلال انور کا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا ملک بلال انور کی شادی پنجاب کے صوبائی وزیر ٹر انسپورٹ جہانزیب خان کچھی آف وہاڑی کی ہمشیرہ سے لاہور میں منعقد ہوئی تھی دعوت ولیمہ کا اہتمام گزشتہ روز پنڈی گھیب میں کیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر) ملک محمد انور ،ملک محمد طارق خان ، سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان ، ملک سعد طارق اور خاندان کے دوسرے سرکردہ افراد نے کیا جبکہ مہمانوں میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی ، پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت ، پیر معین الحق گیلانی آف گولڑہ شریف ، میجر جنرل فیض حامد ، میجر جنرل امتیاز، سابق وائس چیف آف آرمی سٹاف (ر) محمد یوسف ،میجر جنرل محمد عارف ڈی جی اینٹی نارکورٹکس ، میجر جنرل زاہد ، ایم این اے طاہر صادق ،سابق ایم این اے ملک امیر محمد خان ،سابق امید وار صوبائی اسمبلی ملک امانت راول ،ملک نور محمد راول ، ایم پی اے سردار جمشید الطاف ،سردار شاہنواز آف کھنڈا ،قاضی امجد حسین آف احمدال ،یوسی چیئر مین ملک غلام حسین ،لاہور ہائی کورٹ کے جج ملک شہزاد گھیبہ ،ایم پی اے حافظ عمار یاسر ،پیر آف مکھڈ غلام عباس محی الدین ،پی ٹی آئی رہنما سردارمحمد علی ،ملک محمد عمران آف غریب وال ، ملک متعین آف مگھیا ں ، ایم پی اے سردار افتخار احمد (مٹھو ) بلدیہ چیئر مین آفتاب حسین حیدری ،وائس چیئر مین ملک عبید اللہ طاہر ، بلدیہ کونسلر صاحبزادہ عطا ء المصطفیٰ جمیل ، حضرت علامہ سراج الدین صدیقی سمیت پنجاب اور ضلع اٹک کی سینئر بیوروکریسی ،علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی اور مقامی عمائدین نے شرکت کر کے اہل خانہ کی خوشیوں کو دوبالا کیا ۔
