اٹک :پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ،8 ملزمان گرفتار

اٹک :اٹک پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اور انسانوں کے قاتل کھیل پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر چلائی گئی مہم کے دوران اے ایس آئی تھانہ اٹک سٹی وقاص احمد نے انسانوں کے قاتل کھیل پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی 1040 پتنگیں ، 80 ڈوریں اور 4 چرخیاں برآمد کر کے 3 ملزمان کے خلاف خطرناک فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ، سب انسپکٹر تھانہ نیو ائیر پورٹ محمد یو نس نے ملزم راجہ کلیم ولد راجہ فہمید سکنہ فتح جنگ سے 2310گرام چرس ، اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجادوحید نے داو¿د ولد حکیم خان سکنہ راولپنڈی ، ظریف ولد سپین سکنہ نو شہرہ سے 2رپیٹر 12 بور اور گولیاں ، محسود خان ولد جلیل خان سکنہ نوشہرپارا چنار اپر کرم ایجنسی حال ڈہوک جھاٹلہ واہ سے رائفل12بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ اٹک خورد پرویز اقبال نے کے پی کے سے آنے والی گاڑی میں بیٹھے نور محمد ولد عبدالطیف سکنہ گڑھی وال پشاور سے رپیٹر 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
