ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان پنجاب سے ملاقات

ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان پنجاب سے ملاقات
اٹک:ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف نے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان سے ملاقات کی، انہوں نے ملاقات میں ضلع اٹک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے بارے تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے نے کہا کہ گورنمنٹ سکولوں میں باقاعدہ کھیلوں کے حوالے سے پنجاب حکومت مقابلے منعقد کروائے ۔تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں شرکت سے طالب علموں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پید اکرنے کے ساتھ نوجو ان کومستقبل میں معاشرے کا کار آمد فرد بنانے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر کوٹ چھجی سٹیڈیم کے بارے میں بھی تفصیلی بتایاکہ اس کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے کیونکہ پہلے والا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے، اس کے لیے دوبارہ فنڈ جاری کر کے سٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔