اٹک ٹریفک پولیس کے نارواسلوک کیخلاف شہریوں ،ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

اٹک: جنرل بس سٹینڈاٹک کے باہرشہریوں اورٹرانسپورٹروں کا ٹریفک پولیس کے آئے روزچالان کیخلاف شدیداحتجاج، احتجاجی مظاہرین کاکہناہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے بجائے صرف چالان کرنے میں مصروف عمل ہے۔متعدد باراحتجاج کے باوجودٹریفک پولیس کاقبلہ درست نہ ہوسکا۔ٹریفک پولیس بلاجوازٹرانسپورٹروں کوچالان کی آڑمیں تنگ کررہی ہے۔حکام بالاٹریفک پولیس کے ہتک آمیزہ رویے کافوری نوٹس لیں۔اس سے قبل اٹک ٹریفک پولیس کےنارواسلوک کیخلاف چھوئی روڈپرٹرانسپورٹروں اورشہریوں کااحتجاج کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جنہوں نے احتجاجی مظاہرین کیساتھ مذاکرات کئے، مظاہرین کا کہنا تھا ۔ٹریفک پولیس آئےروزچالان بلاجوازچالان کرتی ہے۔ٹریفک پولیس کی تمام توجہ صرف چالان پرمرکوزہے۔ ٹریفک پولیس کیخلاف اس سےقبل بھی احتجاج ہوچکاہے۔آئی جی پنجاب پولیس ٹریفک پولیس کے نارواسلوک کا فوری نوٹس لیں۔
