اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

اٹک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری اٹک خورد پولیس نے محمد نیاز ولد محمد دین سے 1500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔رنگو پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص ندیم شاہ ولد نعیم شاہ سکنہ حضرو سے 700گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ نمبر 239/18 جرم 489F میں مطلوب بی کیٹگری کے مجرم اشتہاری عقیل احمد ولد محمد صادق سکنہ پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا۔ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ نمبر 205/18جرم 399/402ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری جہیز اللہ عرف شاہ جی کو گرفتار کر لیا۔ انجرا پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر محمد طاہر ولد مثال سکنہ انجرا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔