پنجاب کالج جنڈ کے زیر اہتمام ترغیبی ورکشاپ کا اہتمام

جنڈ:پنجاب کالج جنڈ میںپرنسپل مطیع اللہ ملک کے زیر اہتمام پروفیسرز کیلئے ایک ترغیبی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وموٹیویٹر ڈائریکٹر کیو ای سی پنجاب گروپ آف کالجز   پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم کشمیری تھے جنھوں نے پروفیسر کو ترغیبی لیکچر دیا ، انھوں نے پروفیسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام اور ایجوکیشن میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آئے گی جب تک اپنی سوچ نہیںبدلیں گے اب وقت آ گیا ہے ہمیں جدید ٹیکنالوجی دیکھنی پڑے گی ری لرننگ کرنی پڑے گی ،محنت کرنا پڑے کی زیادہ کتابیں پڑھنا پڑھیں گی ۔ جس چیز کی حفاظت نہ کی جائے وہ چھن جاتی ہے ۔ پڑھانا سب سے مشکل کام ہے بہت قسمت والا ہے وہ انسان جو اپنی بات دوسروں کو سمجھا سکے اوربد نصیب ہے وہ شخص جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی اپنی بات دوسروں تک نہیں پہنچا سکتا ۔ بدقسمتی سے ہم ربوٹ تیار کر رہے ہیں جب کہ ہمیں اچھے انسان چاہئیں ،لوگ قبروں پر تو لاکھوں کے پھول چڑھا دیتے ہیں لیکن چلتی پھرتی لاشوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ہماری کامیابیوں کا راز ہماری سوچوںمیں چھپا دیا گیا ہے ۔انسان بڑا ہمیشہ اپنی سوچ سے بنتا ہے اس کے ہاتھوں کی لکیریں اس کی سوچ کے مطابق ہوتی ہیںپڑھانا ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے ا چھے معاشرے کے لئے ہمیں اپنی سوچ بدلنی پڑے گئی ۔ ڈاکٹر محمداکرم کشمیری پی ایچ کمسٹری ان یو ایس اے جو 33سال جی سی یونیورسٹی میں درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے اور بطور وائس چانسلر ریٹائرڈ ہوئے انھوں نے 36ممالک کے تعلیمی و تربیتی دورے کئے ان کے پی ایچ ڈی پر 71پیپرز پبلش ہو چکے ہیں وہ اپنی خدمات بطور چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور سر انجام دے چکے ہیں ۔