Fri
08
May
2026

فتح جنگ :پٹرولنگ پولیس حطار کا کارنامہ ڈکیتی کی غرض سے چھپ کر بیٹھنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس حطار کے اے ایس آئی کوثر ممتاز نے پولیس کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی نیت سے چھپ کر بیٹھنے والے بدنام زمانہ بین الصوبائی گروہ کے ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گرفتار گروہ صوبہ بھر میں بے شمار ڈکیتیوں میں مختلف سرکل کی پولیس کو مطلوب تھا ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے انکے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے پولیس سرگرم عمل ہے اس شاندار کارکردگی پر ایس پی پٹرولنگ پولیس راجہ شاہد نزیر ،ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سلیم خٹک نے پٹرولنگ پارٹی کے افسران و اہلکاروں کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ و نقد انعام کا اعلان کیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے بھی حطار پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
