میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی حق و سچ کی فتح ہے :سردار قدیر خان 

فتح جنگ:میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی حق و سچ کی فتح ہے ان شاء اللہ بہت جلد عوام کو اس کرپٹ حکومت سے نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے تحصیل فتح جنگ کے صدر سردار قدیر خان اور جنرل سیکرٹری حاجی ذوالفقار علی بلوچ نے مشترکہ بیان میں کیا  انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر عدالتوں کے شکر گزار ہیں جہنوں نے حق و انصاف کا پرچم بلند کیا ساری دنیا کو پتہ ہے کہ میاں نواز شریف کو نہ جھکنے کی وجہ سے جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا ہے لاڈلہ اپنے اقتدار کو دوائم بخشنے کیلئے ملک کی مقبول قیادت کو مقدمات میں الجھانا چاہتا ہے مگر اب عوام ان محلاتی سازشوں کا شکار نہیں ہونگی ان شاء اللہ بہت جلد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف تمام جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوکر نکلے گے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا ہے قرضے لیکر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی گئی اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے ان شاء اللہ بہت جلد عوام کو اس کرپٹ حکومت سے نجات مل جائے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع ہوگا انہوں نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی اور میاں شہباز شریف کے نام کے ای سی ایل سے نکالنے پر مسلم لیگ ن ضلع اٹک کی قیادت اور تمام ورکروں کو مبارکباد دی اور انکی رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ۔