والدین کی طرف سے سب سے اچھا تحفہ تعلیم کا ہے:قاضی احمد اکبر
کامرہ کینٹ:دی ہوپ سائنس سکول اینڈ کالج کامرہ کا رزلٹ ڈے کاشاندارو رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ،اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پی ٹی آئی قا ضی احمد اکبر ،سیکر ٹری سفیان خان ،ممبر کینٹو نمنٹ بورڈ کامرہ عارف محمود ملک تھے اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو وخاکے پیش کیے اور خوب داد سمیٹی اور مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے ،اس موقع پرضلعی صدر پی ٹی آئی قا ضی احمد اکبر دی ہوپ سائنس سکول اینڈ کالج کے سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کامستقبل ہیں ،اس مستقبل کو اعلیٰ سے اعلیٰ تر بنانے کے لیے ہیں ہمیں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، والدین کی طرف سے سب سے اچھا تحفہ تعلیم کا ہے جو قیامت تک رہتا ہے ، دی ہوپ سائنس سکول اینڈ کالج کے انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے جس طرح محنت کررہے ہیں اور بہت ہی کم عر صے میں تعلیم کے میدان میں اپنے آپ کو منوایا اور انکی محنت نظر آرہی ہے ،جس طرح بچوں نے فوجی وردی میں اپنی محبتوں کا اظہار کیا اور وطن عزیز کے دشمنوں کے لیے واضع پیغام دیا اور ہماری امن کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،پاکستانی قوم اپنے فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اس موقع پرعبدالخالق ،نوید اختر ،توقیر احمد خالق ،مسعود اختر ،وقا ص خان ،صحافی اقبال شاہ ،عمران خان ،سمیت والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
